Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گیا

سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنزسے ہرا دیا
شائع 12 جولائ 2024 09:25pm

ورلڈ کرکٹ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے ہرا دیا۔ویسٹ انڈیز چیمپئنز199 رنزکےتعاقب میں 178رنزپرڈھیر ہو گئی ۔

نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ایشلے نرسے 36، ڈیوائن اسمتھ 22 اور کرس گیل 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پہلے سیمی فائنل میں اوپنر شرجل خان صفر، صہیب مقصود ایک اور شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جس کے بعد کپتان یونس خان اور کامران اکمل نے اسکور 89 تک پہنچایا، کامران اکمل 46 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

ایونٹ کے بڑے مقابلے میں شاہد آفریدی 1 اور مصباح الحق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے جبکہ دوسری طرف یونس خان نے 45 گیندوں پر 65 رنز کی باری کھیلی۔

گرین شرٹس کی طرف سے عامر یامین 40 اور سہیل تنویر 33 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ فیڈل ایڈروڈز نے 3 اور سلیمان بین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈین چیمپیئنز کی پہلی وکٹ پر 31 پر گری، کرس گیل 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، والٹن نے 19 اور اسمتھ نے 26 رنز بنائے، ایشلے نرس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، ریاد ویمرٹ نے نو گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈین چیمپیئنز آخری اوور میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سہیل خان نے 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔

Pakistani Team

world championship of legends