Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پاکستان میں پہلی بار مخصوس نشستوں کے فیصلے سے طاقتوروں کو تھپڑ پڑا ہے، اسد قیصر

سب کوایک ساتھ بیٹھ کرپاکستان کےمسائل کا حل نکالناچاہیے،محموداچکزئی
شائع 12 جولائ 2024 08:57pm

عدلیہ کے فیصلے کو سراہتے ہیں اس سے پاکستان کی سیاست تبدیل ہوگی، اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر ن ے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اکھٹے ہیں الیکشن کمیشن ایک متعصب ادارہ،چیف الیکشن کمشنر ممبران ذمہ دار ہیں

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں، وکلاء سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے تحریک کیلئے رابطہ کرینگے، ملک کو بنانا ریپبلک بنا کر انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے پاکستان میں پہلی بار اس فیصلے سے طاقتوروں کو تھپڑ پڑا ہے۔

جبکہ محموداچکزئی نے کہا کہ سب کوایک ساتھ بیٹھ کرپاکستان کےمسائل کا حل نکالناچاہیے، جب سب بیٹھیں گے توہی ملک میں فیصلہ ہوگا۔

Asad Qaiser

Mehmood Khan Achakzai