پنجاب میں موسلادھار بارش، پی ڈی ایم اے کی سیلاب کی وارننگ
پی ڈی ایم اے پنجاب نے رودکوہیوں میں سیلابی وارننگ جا ری کر دی۔ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کےباعث درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنرز ڈیرہ غازی خان ، کوٹ ادو، راجن پورمظفر گڑھ اورلیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق 12 سے 13 جولائی کے درمیان ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں درمیانے درجے کےسیلابی ریلے گزریں گے ۔رود کوہیوں میں بارشوں کےباعث پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی ریلے کےپیشِ نظرحفاظتی اقدامات تیزکرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ رود کوہیوں کے راستوں میں قائم آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔
حکومت پنجاب علاقہ مکینوں اور مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل ہیں۔
Comments are closed on this story.