Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینکر عائشہ جہانزیب تشدد کیس، ملزم کے ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پرتفتیشی رپورٹ طلب کرلی
شائع 12 جولائ 2024 08:10pm

اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کے تشدد کیس میں عدالت نے عائشہ جہانزیب کےشوہرحارث علی کےجسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی۔

لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے استدعا کی کہ ملزم حارث سے مزید تفتیش درکار ہے سمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے اینکرعائشہ جہانزیب کےشوہرکےجسمانی ریمانڈمیں ایک دن کی توسیع کر دی۔

عدالت نےپولیس سےآئندہ سماعت پرتفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کو ان کے شوہر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Ayesha Jahanzeb

Pakistani Anchor

Husband Arrested