Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی کا لنگر بنا رہی ہوں

میں کون ہوتی ہوں لوگوں کو کھانا کھلانے والی، رب کی ذات کھلاتی ہے، ریشم
شائع 12 جولائ 2024 07:47pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سینئر پاکستانی اداکارہ ریشم جو کہ ہر سال محرام الحرام کی آمد کے موقع پر لنگر کا اہتمام کرتی ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے لنگر کے لیے اپنے گھر پر کھانے کی دیگ پکائی مگر بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی گئی۔

اس حوالے سے اداکاہ ریشم نے اپنی ایک ویڈیو کہا کہ گزشتہ 20 برسوں سے اپنے ہاتھوں سے لنگر بنا کر بانٹ رہی ہوں اور یہ سلسلہ گزشتہ 6 برسوں سے مسلسل 12 مہینے چل رہا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اداکارہ ریشم کے پیچھے کیوں پڑ گیا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے وہ ایک دیگ اور روٹیوں کا انتظام 50 ہزار روپے میں کیا کرتی تھیں مگر اب اسی لنگر میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کا خرچہ آتا ہے اور ان کے لنگر میں تین گنا زیادہ اضافہ بھی ہو گیا ہے۔

ریشم نے بتایا کہ ڈراموں اور ماڈلنگ سے جو کماتی ہوں وہ لنگر کے کھانے پر خرچ کردیتی ہوں۔ مگر لوگ میرے اس کام پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ میں یہ غلط کر رہی ہوں اس کے بجائے مجھے لوگوں کو روزگار دینا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں کون ہوتی ہوں لوگوں کو کھانا کھلانے والی، رب کی ذات کھلاتی ہے، میرے پاس رہنے کے لیے دنیا میں صرف ایک ہی گھر ہے، اگر میں یہ گھر بیچ کر لوگوں کو روزگار دوں تو خود کیا میں جھگی میں رہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اللہ سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں لوگوں کے لیے لنگر تیار کرتی رہوں گی۔

Resham

Langar

people critisized