عمران خان کی ہدایت کے بعد شیر افضل مروت کی پارٹی بنیادی رکنیت معطل
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت کے بعد شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔
اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں گھرے شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔ واضح رہے کہ ذرائع نے بتایا تھا کہ پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے جمعرات کو ملاقات کی تھی جس میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کی تھی۔
پی ٹی آئی نے اس حوالے سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سیکریٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
’عمران خان نے میری بے توقیری کی‘- شیر افضل مروت اپنے انٹرویو کی تردید کرنے لگے
عمران خان کا شیر افضل مروت کو کور اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کاحکم
یاد رہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے سے 2 ماہ قبل مئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
مئی میں ہی شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.