Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جشن، مٹھائی تقسیم

ہفتے کو ہم اپنا اگلا لائحہ عمل میڈیا کو بتائیں گے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 12 جولائ 2024 07:23pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے بھرپور جشن منایا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پریس کلب کے باہر خوشیاں مناتے ہوئے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے خوشی میں ایک دوسرے کا منہ میٹھا کروایا اور مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج میرٹ پر فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

 لاہور : پی ٹی آئی  کا مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جشن، کارکن ایک دوسرے کو  مٹھائی پیش کر رہے ہیں۔ فوٹو۔ آج نیوز
لاہور : پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جشن، کارکن ایک دوسرے کو مٹھائی پیش کر رہے ہیں۔ فوٹو۔ آج نیوز

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ہفتے کو ہم اپنا اگلا لائحہ عمل میڈیا کو بتائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پاکستان تحریک انصاف کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا ہے۔