خلا بازوں کیلئے پیشاب کو پینے کے صاف پانی میں تبدیل کرنے والا خلائی لباس تیار
آج کی جدید دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے، کیونکہ ٹیکنالوجی میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
جیسا کہ اب سائنسدان خلا بازوں کے لیے ایسا سوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے، جو ان کے پیشاب کو پانچ منٹ میں پینے کے صاف پانی میں تبدیل کر دے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حیرت انگیز خلائی سوٹ کی ایجاد کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی، اس خلائی سوٹ کو اس لیے ڈیزائین کیا گیا تاکہ انہیں آرٹیمس مشنز کے لیے استعمال کیا سکے۔
ماہرین کے مطابق یہ نیا اسپیس سوٹ خلا بازوں کو چاند کی سطح پر زیادہ دیر تک چلنے میں سہولت فراہم کرے گا جبکہ جسمانی صفائی کو بھی یقینی بنائیں گا۔
کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین کے نئے اسپیس سوٹ کے حوالے سے تحقیقی مقالہ جرنل فرنٹیئرز ان اسپیس ٹیکنالوجی میں شائع ہوا۔
مقالے میں کہا گیا کہ خلائی مشن کے دوران اکثر خلا بازوں کو ذاتی صفائی کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اسپیس پر چہل قدمی کے دوران ان کی کارکردگی پر بھی فرق پڑتا ہے۔
محققین کا مزید کہنا تھا کہ خلا بازوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے ایسا اسپیس سوٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں یورین کلیکشن اینڈ فلٹریشن سسٹم موجود ہے۔
مذکورہ سسٹم بڑی مہارت کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ یورین کلیکشن اینڈ فلٹریشن سسٹم پیشاب کو 5 منٹ کے اندر پینے کے صاف پانی میں تبدیل کرکے ایک ٹیوب میں منتقل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
اس کا سسٹم کسی بیک پیک کی طرح ہوگا جسے کمر پر لادا جاسکے گا۔
Comments are closed on this story.