Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بینک کیش وین کا گارڈ 60 لاکھ روپے سے بھرے تھیلے لے کر فرار

بینکوں کو رقم کی ترسیل پر مامور سکیورٹی کمپنی کا گارڈ رکشے میں فرار ہوا، پولیس
شائع 12 جولائ 2024 06:51pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی میں کلفٹن بلاک ٹو میں کیش وین کا گارڈ 60 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے تھیلے لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینکوں کو رقم کی ترسیل پر مامور سکیورٹی کمپنی کا گارڈ رکشے میں فرار ہوا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ کیش وین میں دو گارڈ موجود تھے ،ایک ہوٹل کے قریب چائے پینے کے لئے اتر گیا تھا، جب کہ وین میں سوار دوسرا گارڈ مبینہ طور پر 60 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے تھیلے لے کر بھاگ گیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ رقم لے کر فرار ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو تلاش کیا جارہا ہے، سکیورٹی کمپنی سے ملزم کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes