Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امبانی کے بیٹے کی شادی میں سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ’جان سینا‘ کا دیسی لک

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 10:25pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا بھی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے۔ مداح اپنے پسندیدہ ریسلر کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔

جان سینا کے بھارت پہنچنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے متعدد ملکوں میں مہینوں جاری رہنے والی پرتعیش تقریبات کے بعد ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی آخری تقریب آج سے ممبئی میں میں آغاز ہوگیا ہے۔

اننت امبانی کی شادی میں دنیا بھر سے مقبول شخصیات شرکت کے لیے پہنچی ہیں۔ انہی میں جان سینا بھی شامل ہیں جن کی اننت امبانی کی شادی میں سرپرائز انٹری نے ان کے پرستاروں کو خوش کر دیا۔

جان سینا کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق ریسلر کو ’رسیو ’ کرنے کے لئے لوگ موجود ہیں، جان جیسے ہی باہر آئے سب سے مصافحہ کیا اور پھر کیمرے میں ہاتھ ہلا کر سب کا شکریہ ادا کرتے گاڑی میں بیٹھ کے روانہ ہوگئے۔

کچھ ہی دیر بعد جان سینا اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں پہنچے، سابق ریسلر خوبصورت نیلے رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے۔ جان سینا کے دیسی لک نے سب ہی کو حیران کر دیا۔ مکیش امبانی نے خود جان سینا کا ویلکم کیا۔

وہیں دنیا کی امیر ترین شخصیت و صنعت کار مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے نامور ہالی وڈ شخصیت کم کارڈیشین بھی اپنی بہن کھلوئی کارڈیشین کے ہمراہ بھارت پہنچی جن کا شاندار ویلکم کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

خیال رہے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی، فارما ٹائیکون ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اننت اور رادھیکا ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں روایتی ہندو تقریب میں شادی آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ پولیس کی جانب سے آس پاس ٹریفک کی پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔ جمعے سے پیر تک کنونشن سینٹر کے آس پاس کی سڑکیں تقریب میں آنے والی گاڑیوں کے لیے کھلی رہیں گی۔

Anant Ambani

JOHN CENA

attend wedding