Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

پارٹی کے متاثرہ افراد کو اپیل سے نہیں روک سکیں گے، امیر جے یو آئی
شائع 12 جولائ 2024 05:41pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فضل الرحمان نے مزید کہا کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں لیکن جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ایسے افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں وہ انفرادی طور پر اپیل دائر کریں تو ہم ان کو اس حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل ہے: سپریم کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پاکستان تحریک انصاف کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں الیکشن کمشنرز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، رانا ثنا

Supreme Court of Pakistan

reserved seats

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council