Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حبا بخاری نے ایسا کیا کیا جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ حبا ارسلان بخاری کے ہمراہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں
شائع 12 جولائ 2024 04:18pm
تصویر بذریعہ: فیس بک/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: فیس بک/ ویڈیو اسکرین گریب

ان دنوں جہاں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حبا بخاری اپنے ڈراموں کے باعث چرچہ میں ہیں، وہیں اب اداکارہ کی دوران شوٹنگ دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ اور ارسلان نصیر کی دوران شوٹنگ ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جو کہ ڈرامہ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارسلان حبا کو برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گاڑی میں بٹھاتے ہیں، اور زور سے دروازہ بند کرتے ہیں۔

جوں ہی اداکار دروازہ بند کر کے ڈرائیونگ سیٹ کی جانب جاتے ہیں تو حبا انہیں گھوم کر تکتی ہیں اور مبینہ طور پر ہنستی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے بچ نہیں پائی ہیں، اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ڈائریکٹر نے اس سین کی منظوری کیسے دی، جس میں اداکارہ سنجیدہ صورتحال میں مسکرا رہی تھیں۔

جبکہ ایک اور صارفی ایمن کی جانب سے نشاندہی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک اور غلطی، جب زین اپارٹمنٹ میں لے کر آتا ہے تب کار کے شیشے پر کیرو کا آدمی نظر آرہا ہوتا ہے۔

entertainment

shooting

Pakistani drama

Hiba Bukhari

Pakistani celebrity

arsalan naseer