Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

مانی اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

وہ بہت ٹیلنٹڈ اور ذہین تھا
شائع 12 جولائ 2024 04:13pm

مانی عرف سلمان شیخ ایک اداکار اور میزبان ہیں جو مزاحیہ کرداروں کے طور پر جانے جاتے ہیں، لیکن انہوں نےکچھ سنجیدہ کردار بھی کئے ہیں۔ مانی اپنے کام سے محبت کرنے والاایکٹرہے۔ ان کے والد ثاقب مرزا بھی ماضٰی میں اداکار رہ چکے ہیں۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بظاہر سب کو ہنسانے والا یہ اداکار ذاتی زندگی میں ایک بڑےالمیے سے بھی گزرچکا ہے، جس کے بارے میں اس نے ایک مارننگ شو میں بتایا۔

”میں منٹو نہیں ہوں“ ہمایوں سعید کے مد مقابل اداکارہ کون؟ نام سامنے آگیا

مانی نے انکشاف کیا کہ اس نے بہت جوانی میں اپنے بھائی کو برین ٹیومرسے کھو دیا تھا۔ اس کا بھائی حسن ایک شوٹنگ پر تھا جب اسے اپنے سر میں درد محسوس ہوا۔ اس نے واپس آکر اس کی شکایت کی۔ مگروہ تیسرے اسٹیج پرہی انتقال کر گیا تھا۔

مانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اس طرح کے تجربے سے بھی گزریں گے۔ اپنے بھائی کا تذکرہ کرتےہوئےمانی آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئےبتایاکہ، ان کا بھائی حسن اپنے بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ تھا اور وہ اپنے کام پر بہت توجہ مرکوز رکھتا تھا۔ اس کی زندگی بہت کم تھی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity