Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ہاتھی نے ٹرین کو ہلا کر رکھ دیا، حادثے میں جانور شدید زخمی

حادثے کی ویڈیو میں ہاتھی کو لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 06:40pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو/ ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو/ ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب

بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہاتھی کے زخمی ہونے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو افسردہ کر دیا ہے، لڑکھڑاتے ہاتھی کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر ہاتھی زخمی ہو گیا تھا، جس کی ویڈیو نے عالمی سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق کنچھن جونگا ایکسپریس کی زد میں آنے والا ہاتھی زخمی حالت میں اپنی ریلوے ٹریک پر ہی چلنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم ٹرین کی ٹکر سے ہاتھی کا پچھلا حصہ شدید متاثر ہوا تھا۔

حادثہ ریاست آسام کے جاگیر روڈ اور اوجوری کے مقام پر صبح 6 بجے پیش آیا تھا، جبکہ نارتھ ایسٹ فرنٹئیر ریلوے کے ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام کا علاقہ ہاتھیوں کے آنے جانے کے لیے مختص نہیں تھا۔

ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کو بیمار دیکھ کر پریشان

دوسری جانب مقامی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے، کہ زندگی کی تلاش میں زخمی میں سسک سسک کر موت سے ہمکنار ہو گیا ہے۔

india

Viral Video

Train Accident

Elephant

Asaam