Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناکام ترین بھارتی اداکارکی 7 سال بعد سنجے دت اور رنویر کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی

وہ فلم میں ایک خاص کردار ادا کرنے جا رہے ہیں
شائع 12 جولائ 2024 03:04pm
ڈٰی این اے
ڈٰی این اے

بھارت کے سب سے بڑے فلاپ اداکار،جنہوں نے 23 فلاپ فلمیں کیں، 7 سال سے کام نہیں کیا، اب سنجے دت اور رنویرکی فلم میں کام کریں گے۔

فلم ”دھورندھر“ کی کاسٹ میں رنویر سنگھ کے علاوہ سنجے دت، آرمادھون اور ارجن رامپال بھی شامل ہیں۔ اب ایک اور اداکار کانام بھی سامنے آٰ یاہے۔ اکشے کھنہ کو اس فلم میں سائن کیاگیا ہے، جو ماضٰی کے ایک فلاپ اداکار جانے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ فلم میں ایک خاص کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا کی زندگی میں خاتون کی انٹری، اہلیہ کی معنی خیز ویڈیو

بھارتی میڈیا کے مطابق جب اکشے کھنہ کو اسکرپٹ معلوم ہوا تو وہ اس کی کہانی سےمتاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکےاور انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی۔

کہا جارہا ہے کہ اس فلم کی کہانی ایک سچے واقعہ پرمبنی ہے۔ اور رنویر سنگھ ایک را ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع کی جائےگی۔ تاہم ابھی تک فلم میں اکشے کھنہ کا کردار سامنے نہیں آیا ہے۔ یادرہے کہ اکشے کھنہ نے فلم ہمالے پترا (1997) سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ جو بری طرح ناکام ہو گئی تھی۔ تاہم اس میں اکشے کھنہ کے کردار کو سراہا گیا تھا۔وہ آنجہانی بالی ووڈ اسٹار ونود کھنہ اور ان کی اہلیہ گیتانجلی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔ انہوں نے اپنے 27 سالہ فلمی کیریئر میں 23 فلاپ فلمیں دی۔ ”دھورندھر“ میں 7 سال بعد کام کرنے جا رہے ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle