Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ کی ضمانت منظور، بی جے پر عام آدمی پارٹی کی شدید تنقید

بھارتیہ جنتا پارٹی بے نقاب ہوگئی، اب اُس کا سرکس بند ہوجانا چاہیے، میڈیا سے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کی گفتگو
شائع 12 جولائ 2024 02:45pm

بھارت کی سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرِاعلیٰ اروند کیجری وال کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ اروند کیجری کو شراب کے لائسنس کے حوالے سے رشوت ستانی کے کیس کا سامنا ہے۔

عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اِسے حق کی فتح قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اب بے نقاب ہوچکی ہے اس لیے اُسے سیاسی سرکس بند کردینا چاہیے۔

عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ شراب کے لائسنس کے کیس کی پشت پر بھارتیہ جنتا پارٹی ہے جو دہلی کی حکمرانی کا معیار گرانا چاہتی ہے تاکہ دہلی کے عوام کو کسی بھی معاملے میں، معیاری حکمرانی کے ذریعے، ریلیف نہ مل سکے۔

دوسری طرف بی جے پی نے کہا ہے کہ ضمانت کا منظور کرلیا جانا ریلیف نہیں۔ عام آدمی پارٹی اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ اروند کیجری وال کی ضمانت منظور ہوئی ہے، اُنہیں بری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :

مودی 2025 کے بعد وزیرِ اعظم نہ رہ سکیں گے، کیجری وال

خواتین مودی زندہ باد کہنے پر شوہر کو کھانا نہ دیں، دہلی کے وزیر اعلٰی کی اپیل

Arvind Kejriwal

AAM AADAMI PARTY

GRANTED BAIL

BJP THRASHED