Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاردک پانڈیا کی زندگی میں خاتون کی انٹری، اہلیہ کی معنی خیز ویڈیو

ہاردک پانڈیا اور نتاسا کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے ساتھ ساتھ طلاق کی خبریں بھی آ رہی ہیں
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 06:42pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام

معروف بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا ان دنوں اہلیہ سے طلاق کی خبروں کے حوالے سوشل میڈیا پر چرچہ میں ہیں، تاہم اب کھلاڑی کی ایک لڑکی کے ہمراہ تصاویر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی حال ہی میں تصاویر نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس میں کھلاڑی ایک لڑکی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔

جبکہ ہاردک پانڈیا کے ساتھ موجود لڑکی کی شناخت پراچی سولانکی کے نام سے ہوئی ہے، جس میں پراچی کے چہرے پر مسکراہٹ اور شرماہٹ بھی بخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔

واضح رہے پراچی کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی فیملی کے ساتھ بھی تصاویر جاری کی گئی ہیں، ساتھ ہی پراچی نے لکھا کہ کیا کوئی مجھے چٹکی کاٹے گا؟ دراصل پراچی حیران تھیں کہ ان کی ملاقات ہاردک پانڈیا سے ہوئی۔

ہاردک پانڈیا کی اہلیہ چاہتی کیا ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین نئے پوسٹ پر پھٹ پڑے

تاہم اس پر سوشل میڈیا صارفین پراچی کو ’بھابھی نمبر 2‘ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ پراچی سے شادی کرلو۔

دوسری جانب پراچی اور کھلاڑی ہاردک پانڈیا کی ان تصاویر کو دیکھ کر ہاردک کی اہلیہ نتاسا استانکووک کی جانب سے بھی معنی خیز ردعمل دیا ہے، اگرچہ اہلیہ نے نام لے کر کسی کو کچھ کہا تو نہیں تاہم کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا ہے۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

نتاسا کی جانب سے انسٹاگرام پر اسٹوری اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں نتاسا جم میں موجود تھیں، ساتھ ہی لکھا کہ ’ہر چیز سے محبت کرو، مگر خدا کو مت چھوڑنا۔‘

ہاردک پانڈیا اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی تصدیق؟

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

جبکہ ایک اور اسٹوری میں نتاسا کی جانب سے انگریزی گانا ’ ڈونٹ گوو اپ آن می’ گنگنایا جا رہا تھا۔