Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر کی سیاہ رنگت سے نفرت کرنے والی بیوی پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

پولیس حکام نے معاملے کو سلجھانے کے لیے میاں اور بیوی کو تھانے بلا لیا
شائع 12 جولائ 2024 01:34pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

بھارتی میں حیرت انگیز اور دلچسپ خبریں تو آتی رہتی ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی ہکا بکا کر دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر گوالئیر میں 24 سالہ شخص کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی اہلیہ نے اس کے سیاہ رنگ کے باعث پولیس میں شکایت درج کرادی ہے۔

شہری کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کے سیاہ رنگ کے باعث اس کی اہلیہ نے اسے چھوڑ دیا ہے اور پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، جس کے جواب میں شہری بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ہے۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے مطابق جمعرات کے روز شہری کی جانب سے اہلیہ کے خلاف درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

شادی کی رات بیوی کے مرنے پر دلہے کی چاندی ہوگئی

میڈیا سے گفتگو میں شہری کی جانب سے بتانا تھا کہ وہ وکی فیکٹری کے علاقے کا رہائشی ہے جبکہ اس کی شادی کو 14 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ تاہم شادی کے بعد ہی اہلیہ اور شوہر کے دوران جھگڑے شروع ہوگئے تھے۔

شہری کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی کے بعد سے ہی اہلیہ اس کے رنگ کو لے کر طعنے دیتی تھی، شوہر کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کے 10 دن بعد ہی اہلیہ میکے چلی گئی تھی۔

شہری کا کہنا تھا کہ جب وہ اہلیہ کو واپس لانے اس کے میکے گیا، تو اس نے ایک بار پھر سیاہ رنگ کا مدع اٹھایا، اور ساتھ چلنے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کرن آہروار کے مطابق خاتون نومولود بچی کو چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی تھی، جبکہ پولیس افسر کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہری کی والدہ نے بھی خاتون کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

جبکہ پولیس کی جانب سے دونوں فریقین کو تھانے طلب کیا گیا ہے، جبکہ دونوں فریقین کو سننے کے بعد ہی معاملے پر کوئی ایکشن لیا جائے گا۔

india

Wife

Husband

Madhya Pradesh

dark complex