Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”میں منٹو نہیں ہوں“ ہمایوں سعید کے مد مقابل اداکارہ کون؟ نام سامنے آگیا

یہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے لیے ہمایوں سعید کی میگا پروڈکشن ہوگی
شائع 12 جولائ 2024 01:07pm

ہمایوں سعید کے ڈرامہ سیریل ”میں منٹو نہیں ہوں“ کی باز گشت کئی سالوں سے سنائی دے رہی ہے۔ ڈرامے کا اعلان خلیل الرحمان قمر نے ایک شو میں کیا تھا۔ شو میں خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا کہ ہمایوں سعید “میں منٹو نہیں ہوں’ کا لازمی حصہ ہیں۔ اسکرپٹ رائٹر خلیل الرحمن قمر ہے۔ ڈرامے کی ہدایتکاری ندیم بیگ کریں گے اور یہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے لیے ہمایوں سعید کی میگا پروڈکشن ہوگی۔

اس ڈرامہ سیریل کے چرچے ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ سسپنس ہے کہ ان کے مدمقابل کونسی ادا کارہ ہوں گی۔ کیونکہ ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ بہت سے مداح بھی مرکزی اداکارہ کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ تاہم اب اس اداکارہ کا نام سامنے آگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سجل علی ڈرامہ سیریل کا مرکزی کردار ادا کریں گی۔

معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد، شوہر گرفتار

سجل علی نے اس کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہےجبکہ وہ حمزہ علی عباسی کے ساتھ گرین انٹرٹینمنٹ کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’فرار‘ سے باہر نکل گئی ہیں۔ کیونکہ دونوں ڈراموں کے درمیان تاریخیں ایک جیسی ہیں جو ایک ہی پروڈکشن ہاؤسز کے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ جلد ہی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔ معروف پاکستانی اداکارہ صبا فیصل نے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے اسکرپٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

entertainment

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity