Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان، بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والی 8 خواتین گرفتار

بہاول نگر کی ہر خاتون کے پاس ہر 200 سعودی ریال تھے، ایف آئی اے امیگریشن نے شک کی بنیاد پر آف لوڈ کیا تھا۔
شائع 12 جولائ 2024 12:40pm

ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئر پورٹ پر ایک کارروائی کے دوران بھیک مانگنے کے غرض سے بیرون ملک جانے والی 8 خواتین کو آف لوڈ کردیا۔ خواتین 2 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جارہی تھیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار کی جانے والی خواتین میں سوبا بی بی، خدیجہ بی بی، آسیہ بی بی، سائرہ بی بی، ساجدہ بی بی، سلمیٰ بی بی، ثمینہ بی بی اور نغمہ بی بی شامل ہیں۔

ہر خاتون کے پاس سے 200 سعودی ریال بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار کی جانے والی تمام خواتین کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر بہاول نگر سے ہے۔

طیارے سے آف لوڈ کرکے گرفتار کی جانے والی خواتین کو مزید جانچ پڑتال کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :

بحریہ ٹاؤن کے 3 عہدیداروں کو غیرملکی پرواز سے آف لوڈ کرنے کا انکشاف

مجبوری، مافیا اور زبردست کمائی، ملک میں بھکاریوں کے وارے نیارے

Multan

FIA Immigration

BAHAWAL NAGAR

EIGHT LADIES OFF LOADED