Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

تکیے کے پیلے داغ دور کرنے کا آسان اور سستا حل

ماہرین ان دھبوں کو صحت کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 12:53pm

تکیے پر موجود پیلے دھبے نہ صرف پسینے، جسم سے خارج ہونے والی چکنائی، تھوک، یا دیگر سیال کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں، بلکہ یہ نشانات بیکٹیریا اور مٹی کے کیڑوں کی افزائش کا باعث بھی بنتے ہیں ، جس کا تعلق براہ راست انسانی صحت سےہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین اسے صحت کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ تکیوں پر موجود پیلے دھبوں میں جمع شدہ الرجی اور بیکٹیریا ممکنہ طور پر حساس افراد میں الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔ مزید برآں، پسینے، چکنائی اور مردہ جلد کے خلیات کا امتزاج آپ کی جلد کے مساموں کو بند کر سکتا ہے۔ 

اس کے علاوہ، یہ پیلے دھبے نامیاتی مادے اور بیکٹیریا کی وجہ سے ماحول میں ایک ناخوشگوار بو پیدا کرتے ہیں۔ یہ بدبو خاص طور پر تکیے میں زیادہ محسوس ہوتی ہے ، کیونکہ نیند کے دوران وہ چہرے کے بالکل ساتھ ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ان پیلے دھبوں کی رنگت کو ہٹانا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی صفائی ضروری ہے۔

مون سون بارشوں میں خطرناک اسکن انفیکشنز سے کیسے بچیں؟

خوش قسمتی سے تکیے پر پیلے دھبوں کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لئےآپ کے گھر میں دو چیزیں موجود ہوتی ہیں۔ ہائیڈروجن پرآکسائڈ اور ڈش صابن کا استعمال کرکے ان مسائل کو دورکیا جاسکتا ہے۔

ایک پلاسٹک کے کنٹینر میں دو حصے ہائیڈروجن پر آکسائڈ اور ایک حصہ ڈش صابن شامل کرکے انہیں ایک ساتھ مکس کریں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اچھی طرح سے حل ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد، صاف کپڑے، نرم برش، یا اسفنج کا استعمال کرتے ہوئے، مکسچرکا کچھ حصہ تکیے کے داغ دار حصوں پر ڈالیں اور آہستہ آہستہ گول دائرے میں رگڑیں۔

تقریبا 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، تاکہ یہ گہرائی تک داخل ہو کران پیلے دھبوں کو مؤثر طریقے سے دور کر سکے۔ آخر میں، کسی بھی باقیات کو دور کرنے کے لئے تکیے کو صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جلد کی جلن کو روکنے کے لئے تمام نشانات مکمل طور پرختم ہوگئے ہیں۔

تکیے کو مکمل طور پر خشک ہونے دیں یا اسے کم سائیکل پر ڈرائر میں ڈال دیں۔ ضدی داغوں کے لئے، آپ کو اس عمل کو دہرانے یا تکیہ دھونے سے پہلے آپ کو اس طریقہ کار کواستعمال کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے. اس کے علاوہ ، صفائی کرنے سے پہلے کسی بھی مخصوص ہدایات کے لئے ہمیشہ اپنے تکیے پر دیکھ بھال کے لیبل کو چیک کریں۔

ہائیڈروجن پرآکسائڈ اور ڈش صابن کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان آسان اقدامات پر عمل کرکے، آپ آسانی سے پیلے دھبوں کو ہٹا سکتی ہیں اور صاف تکیہ حاصل کرسکتی ہیں۔ جو اچھی اور پرسکون رات کی نیند کے لئے زیادہ سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

Women

lifestyle

Hacks

cleaning