Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری پریشان, دکانداروں کا کاروبار بھی متاثر

موسیٰ کالونی سے کریم آباد تک انڈر پاس کی تعمیر کا کام تو شروع کیا گیا لیکن لگتا ہے کہ انتظامیہ اسے مکمل کرنا بھول گئی
شائع 12 جولائ 2024 11:37am
Karachi: The work of underpass in Karimabad has not been completed yet - Aaj News

کراچی کےعلاقےکریم آباد میں بننے والےانڈر پاس کا کام تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ شہری پریشان دکانداروں کا کاروبار بھی متاثرہورہاہے۔

موسیٰ کالونی سے کریم آباد تک انڈر پاس کی تعمیر کا کام تو شروع کیا گیا لیکن لگتا ہے کہ انتظامیہ اسے مکمل کرنا بھول گئی۔۔ جسکی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ انڈر پاس کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پارکنگ کی بھی جگہ نہیں ہے۔ حکومت کو چاہئے کے انڈرپاس کے کام کوجلد ازجلد تکمیل تک پہنچایا جائے۔

karachi