Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بچے کی ولادت سے متعلق خبر

بچے کی ولادت کے پیش نظر بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 04:56pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

معروف پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، جبکہ اس حوالے سے خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچے کی ولادت کے باعث شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی جانب سے بتانا تھا کہ شاہین آفریدی کے ہاں چند ہفتوں بعد ہی بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی بچے کی ولادت تک اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں آرام دیا جا سکتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی شادی سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے انجام پائی تھی۔

محمد یوسف سے تنازع کی اندورنی کہانی: ’جب شاہین شاہ نے سب کے سامنے معافی مانگی‘

جبکہ حال ہی میں برمنگھم میں ہونے والے سینئر کرکٹرز لیگ میں شاہین آفریدی اور اہلیہ شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے پہنچے تھے، جہاں دونوں کے درمیان محبت بخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔

Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi

Pregnancy

Child Birth