Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ ”زرد پتوں کا بن“ کی مقدس کی اپنی انٹری سے متعلق دلچسپ حقائق

میری والدہ ہمیشہ سے اپنے کسی بچے کو انڈسٹری میں لانا چاہتی تھیں
شائع 12 جولائ 2024 11:07am

منال قریشی نے حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔ اس نوجوان اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ”زرد پتوں کا بن“ سے کیا، جس میں وہ روشن عرف شیخ مبشر محمود کی محبوبہ مقدس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ مقدس کہانی کا ایک اہم کردار ہے ۔ سجل علی اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ”زرد پتوں کا بن“ منال کے لیے بہترین ڈیبیو ہے۔

گذشتہ دنوں منال نے گڈ مارننگ پاکستان میں مہمان کے طور پر شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز میں اپنی انٹری کی کہانی شیئر کی۔

اس نے بتایا کہ اس کی والدہ ہمیشہ سے اپنے کسی بچے کو انڈسٹری میں لانا چاہتی تھیں۔ انہوں نے ابتدا میں میرے بڑے بھائی کو اس فیلڈ میں لانا چاہا، لیکن اس نے زیادہ دلچسپی ظاہرنہ کی، اسی طرح میرے دوسرے بہن بھائیوں کو پڑھائی کا شوق ہے۔ اور پڑھائی پر زیادہ توجہ مرکوز کرتےہیں۔ لہذا وہ اداکاری شروع نہیں کرنا چاہتے تھے۔ تاہم مجھے ہمیشہ سے اداکاری سے شغف رہا ہے۔

ہانیہ عامر کا ہم شکل انڈیا میں، ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے

منال نے مزید بتایا کہ اس کی بڑی بہن ایک اے ڈی کو جانتی تھی جس نے اسے مقدس کا کردار ادا کرنے کے چانس کے بارے میں بتایا تھا۔ موقع ملنے پر اس نے آڈیشن بھیجا اور دودن بعد ہی کال آگئی ، تو وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے اسلام آباد سے بہاولپور روانہ ہوگئیں۔ منال کا کہنا ہے کہ اسے اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کی مکمل سپورٹ ہے۔ جو اسے ایکٹنگ کے معاملے میں گائیڈ کرتی رہتی ہے.

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity