Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر کا ہم شکل انڈیا میں، ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے

صارفین کے مزاحیہ تبصرے اور کمنٹس جاری
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 11:09am

آج کل انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس کے متعلق یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس کی شکل پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر سے ملتی ہے۔

پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے مداحوں نے بھی نوٹ کیا ہے کہ اس لڑکے اور ہانیہ کی مسکراہٹ اور ڈمپل میں بہت زیادہ مشابہت پائی جاتی ہے۔

مداح اس پوسٹ پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں، بہت سے لوگوں کے خیال میں وہ واقعی ہانیہ کا ہمشکل ہے۔ جبکہ بعض صارفین کو وہ ہانیہ عامر سے زیادہ ہانیہ عامر کی طرح دکھائی دے رہاہے۔ بہت سے مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ہانیہ عامر اور عمران اشرف کے کردار بھولا کا مکسچر ہے۔ ہندوستانی مداح بھی اتفاق کر رہے ہیں کہ یہ وائرل لڑکا خوبصورت پاکستانی اداکارہ ہانیہ سے بے حد مماثلت رکھتا ہے۔ ایک مداح نے تو یہبھی کہا ہےکہ اسے کم بجٹ پر ہانیہ عامر کی جگہ کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔

سویرا ندیم کی نئی تصاویرنے مداحوں کو حیران کردیا

یادرہے کہ ہانیہ عامر اس وقت انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں۔ جن کے فالوورز کی تعداد14.4 ملین ہے۔ ہانیہ عامر کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی بہت سے مداح ہیں۔

اداکارہ کو اس وقت ڈرامہ سیریل“کبھی میں کبھی تم“ میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

hania amir