Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنلز میں کون سی ٹیم کس سے مقابلہ کرے گی

پہلا سیمی فائنل شام 5 بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات 9 بجے کھیلا جائے گا
شائع 12 جولائ 2024 08:37am

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔

پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے پاکستان چیمپئن اور ویسٹ انڈیز چیمپئن کے مابین نارتھمپٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات 9 بجے اسی مقام پر آسٹریلیا چیمپئن اور انڈیا چیمپئن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انڈیا چیمپئن نے بدھ کو جنوبی افریقا چیمپئن کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ 54 رنز سے ہارنے کے باوجود رن ریٹ زیادہ ہونے کی بنیاد پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان اور آسٹریلیا نے اپنے 5 میں سے 4،4 میچز میں فتح حاصل کی جبکہ دونوں کو ایک، ایک میچ میں شکست ہوئی، پاکستان کو جنوبی افریقا جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان شکست کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا چیمپئن اور پاکستان چیمپئن 8،8 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور بھارت 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے جبکہ جنوبی افریقا 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور انگلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیمی فائنل سے قبل ٹریننگ سیشن

پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل سے قبل برمنگھم میں مقامی کلب میں ٹریننگ سیشن کیا۔کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سب کھلاڑیوں پُرعزم ہیں کہ سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا اور پاکستان کا فائنل ہوا تو شائقین کو زبردست انٹرٹینمنٹ ملے گی۔

فاسٹ بولر سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں نے مومینٹم پکڑ لیا ہے، سیمی فائنل میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 میچز میں آرام کیا ہے لیکن سیمی فائنل کے لیے مکمل فٹ ہوں۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ناقابل شکست پاکستان چیمپئنز نے بھارت کو بھی ہرادیا

عبدالرزاق نے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ کے بعد اس لیگ کے میچز آسٹریلیا، جنوبی افریقا، نیوز ی لینڈ اور ایشیا میں بھی ہوں گے۔

t20 cricket

world championship of legends

northampton

pakistan champion vs west indies champion

india champion vs australia champion