Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مختلف واقعات میں متعدد افراد جاں بحق

کراچی میں آج رات وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2024 11:27pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر میں تیز سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں جبکہ لاہور میں موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے

لاہور میں بارش کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ لاہور کے علاقے تاجپورہ میں آج 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ برس سب سے ز یادہ بارش 291 ملی میٹر لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سال لکشمی چوک میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ گلشن راوی میں 68، سمن آباد میں 62، ائیرپورٹ میں 61، مغلپورہ میں 60، اقبال ٹاؤن میں 59 اور اپر مال میں51 ملی میٹر بارش ہوئی۔

نشتر ٹاؤن میں 162 ملی میٹر اور چوک ناخدا میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے بہت سے علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔ ہزاروں افراد اپنے گھروں تک محدود و محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

موسلا دھار بارش اور اُس کے بعد بہت سے علاقوں کے زیرِآب آنے سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث تعلیمی، صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں۔ لوگ موسم کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم فوڈ اسٹریٹس میں وہ رونق نہیں جو ہوا کرتی ہے کیونکہ لوگ گھر میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

کراچی میں معاملہ بوندا باندی اور ہلکی بارش تک محدود رہا۔ نیوکراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، کریم آباد، لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی۔ شہر قائد میں تیز ہوائیں چلنے سے حبس اور گرمی کا زور کم ہوگیا۔ 20 جولائی سے شہر قائد میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جبکہ شہر کا مطلع جزوی ابرآلود ہے، مغربی سمت سے 33 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی۔

کراچی میں آج رات وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکے بادلوں اور تیزہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جڑواں شہروں میں بھی بادل برس پڑے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بادل برس پڑے، حسن ابدال اور ٹیکسلا میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔

راولپنڈی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا، جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے پر رونق لوٹ آئی، بادل جم کر برسے اور شہر میں جل تھل ایک ہوگیا۔

بارش کا آغاز ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی اور شہر تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ بارش کا پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ شہری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دہری ذہنی کوفت میں مبتلا رہے۔

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج مزید بارش کی پیشگوئی

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں قصور، ٹک، چونیاں اور منچن آباد میں بھی بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہوگئی۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں تھر پارکر،مٹھی، عمر کوٹ،بدین، میر پور خاص، ٹھٹہ اورکراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا ما ت پر بارش بونداباندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بارش کے سسبب حادثات

شیخوپورہ کے علاقے صدیقیہ کالونی موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے میں تین خواتین سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چھوٹے بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر نے افسوسناک واقعہ پرجاںبحق ہونے والوں کے لواحقین سےاظہار تعزیت کیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سےلواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ زخمی ہونیوالوں کا علاج معالجہ ضلعی انتظامیہ کرے گی اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گی۔

Met Office

Rain

Karachi Rain

rainy weather

Punjab rain

Rain prediction

lahore rain