Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشین پاورلیفٹنگ چیمپین شپ میں پاکستانی بہنیں چھا گئیں

ویرونکا سہیل اورسائبل سہیل کےبعد ان کی تیسری بہن ٹونیکل سہیل نےبھی چاروں کیٹگریزمیں گولڈ میڈل جیت لئے۔
شائع 11 جولائ 2024 11:20pm

ایشین پاورلیفٹنگ چیمپین شپ میں پاکستانی بہنوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،بارہ گولڈ میڈل جیت کرنئی تاریخ رقم کردی۔

ویرونکا سہیل اورسائبل سہیل کےبعد ان کی تیسری بہن ٹونیکل سہیل نےبھی چاروں کیٹگریزمیں گولڈ میڈل جیت لئے۔

جنوبی افریقہ کےشہر پوجفسٹرم میں منعقدہ چیمپین شپ میں پاکستان کی ایک اورخاتون پاورلفٹر ٹونیکل سہیل نےسکوٹ، بینچ پریس اورڈیڈ لفٹ کےعلاوراوورآل کیٹگری کےچاروں گولڈ میڈلزجیت کر پاکستان کےلیےنئی تاریخ رقم کی۔

ٹونیکل سہیل کےچارگولڈ میڈلزکےساتھ چیمپئن شپ میں پاکستان کےمجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد بارہ ہوگئی۔

تینوں بہنیں تیرہ جولائی کو ایکویپڈ پاورلیفٹنگ ایونٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔

Asian Champion