Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بیوی کے انسٹاگرام چلانے کی عادت نے شوہر کو جیل پہنچا دیا

پولیس نے لنچ کے مقام پر مذکورہ شخص کو گرفتار کیا
شائع 11 جولائ 2024 10:18pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بیوی کے انسٹاگرام چلانے کی عادت شوہر کو لے ڈوبی۔

سوشل میڈیا پر مختلف حیرت انگیز واقعات رونما ہوتے ہیں انہی میں سے ایک یہ بھی ہے جس نے سب کو دنگ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیوی کی انسٹاگرام استعمال کرنے کی عادت نے بدنام زمانہ منشیات فروش شوہر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے لا کھڑا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین پولیس کی جانب سے 2 سال سے مفرور رونالڈ رولینڈ نامی منشیات فروش کو اس کی بیوی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ منشیات فروش کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دولت کی نمائش کرنے کا بہت شوق تھا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے منشیات فروش کی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی نگرانی کی، جب اس نے اپنے لنچ کے مقام کو ٹیگ کیا تو فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس وہاں پہنچی اور منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈ رولینڈ گزشتہ 5 برسوں میں 900 ملین ڈالرز سے زائد کی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث تھا اور اس کے میکسیکو کے بڑے بڑے منشیات فروشوں سے روابط قائم تھے۔

Instagram

Wife

Arrested

Husband

Drug Lord