شاہین آفریدی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ کیوں نہیں کھیل سکتے؟ کوچ نے بتا دیا
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
جیسن گلیسپی کا کہنا ہے بچے کی ولادت کی وجہ سے شاہین آفریدی بنگلادیش کے ٹیسٹ میچ مس کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین بچے کی پیدائش تک اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں آرام دے سکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ ٹیسٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔ بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شاہین آفریدی کی جانب سے نامناسب رویہ اپنانے پر ایکشن لیا جائے گا۔
شاہین آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف اہم سیریز سے باہر کیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ پی سی بی میں مزید دو سے تین کھلاڑیوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو موقع دیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.