Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میکسیکو کے آسمان پر اُڑتی اڑن طشتری نے لوگوں کو حیران کردیا

ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اس کلپ کو 10,000 سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
شائع 11 جولائ 2024 07:16pm
تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یو ایف او (UFO) سے متعلق ویڈیوز زیر گردش رہتی ہیں۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انہوں نے آسمان پر یو ایف او کو اڑتا دیکھا۔

جیسا کہ اس بار ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قیاس کیا گیا ہے کہ میکسیکو کے آسمان پر ایک UFO اڑتا ہوا دیکھا گیا جس کی ویڈیو موبائل میں قید کرلی گئی۔

’خلائی مخلوق کا کہنا ہے کہ زمین کے گرد ایک رکاوٹ کے جو ہمیں وہاں تک پہنچنے سے روکتی ہے‘

میکسیکو کی ریاست Tamaulipas میں رہائشیوں نے طویل عرصے سے دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ یہ شہر غیر ارضی وجود کے لیے ایک ہاٹ سپاٹ ہے۔ یعنی اس شہر میں اڑن طشتری اور خلائی مخلوق کے آنے جانے کا سلسلہ قائم رہتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو دن کے وقت ایک نوجوان صارف نے اپنے موبائل سے ریکارڈ کی۔ 22 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ میں ایک سرمئی شے کو بادلوں کے درمیان آہستہ آہستہ حرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اس کلپ کو 10,000 سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو پر ایک ٹک ٹاک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ انہیں اکثر دیکھ سکتے ہیں۔ میں حیران ہوں کہ لوگ آج بھی یہ سمجھتے ہیں کہ اس کائنات میں صرف ہم انسان ہی ہیں۔

mexico

Aliens

Video Viral

UFO Sighting