Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی یورپ میں لُٹ گئیں

اداکارہ اور ان کے شوہر نے بھارتی سفارتخانے سے بھی مدد کی اپیل کردی
شائع 11 جولائ 2024 06:58pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

مشہور بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی اپنے شوہر و اداکار وویک داہیا کے ساتھ یورپ میں لٹ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیویانکا ترپاٹھی شوہر وویک داہیا کے ہمراہ یورپ اپنی آٹھویں سالگرہ منانے گئی ہوئی تھیں جس دوران ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ اداکارہ نے بھارتی حکومت سے انڈیا واپس جانے کے لیے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اب اس جوڑے نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا بیشتر قیمتی سامان ان کی گاڑی سے چوری ہوگیا ہے۔

جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ وہاں خیریت سے ہیں، گاڑی ریزوٹ میں کھڑی تھی جس میں سے سامان چوری ہوا۔ چوری کی جانے والی چیزوں میں پاسپورٹ ، اے ٹی ایم کارڈ سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے۔

دیویانکا ترپاٹھی اور ان کے شوہر نے اٹلی میں موجود بھارتی سفارتخانے میں بھی رابطہ کیا اور ان سے مدد کی اپیل کی۔

اس حوالے سے تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن میں اس واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

Europe

Robbed

money

Divyanka Tripathi