Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

ٹک شاپ میں لڑکیوں کا نوجوان پر تشدد، عدالت نے پولیس افسران کوکل طلب کرلیا

پولیس نے مرضی کے بغیر ملزمان سے صلح کرانے کی کوشش کی، نوجوان کا موقف
شائع 11 جولائ 2024 06:44pm

لاہور میں ٹک شاپ میں نوجوان پر لڑکیوں نے تشدد کیا جس کے بعد صلح سے انکار کرنے والے نوجوان نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیےعدالت سے رجوع کرلیا۔ موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مرضی کے بغیر ملزمان سے صلح کرانے کی کوشش کی

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ٹک شاپ میں لڑکیوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا، نوجوان نے صلح کرنے سے انکار کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلیےعدالت سے رجوع کر لیا۔

جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے کل پولیس افسران کوطلب کرلیا ہے، نوجوان نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نےمرضی کے بغیرصلح کرانے کی کوشش کی، ٹک شاپ پرکام کے دوران خواتین نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تھانہ گارڈن کے ایس ایچ او کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے درخواست دی جس کے بعد پولیس نے ہماری مرضی کے بغیر ملزمان سے صلح کرانے کی کوشش کی، عدالت پولیس افسران کو بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے۔

lahore

lahore police