Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس لڑکے کی اصل عمر کیا ہوگی؟

نوجوان کو ائیرپورٹ پر ہمیشہ روک لیا جاتا ہے
شائع 11 جولائ 2024 06:24pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

لوگ اپنے آپ کو جوان رکھنے کے لیے کیا کچھ نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں۔

ایک ایسا ہی شخص سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس کی تصویر نے تو لوگوں کو اتنا متاثر نہیں کیا مگر جب لوگوں کو اس کی عمر معلوم ہوئی تو حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل تصویر میں دکھائی دینے والے لڑکے کی اصل عمر آدھی سے بھی کم نظر آتی ہے۔

برینڈن مائیلز نامی اس شخص جسے اینٹی ایجنگ خصوصیات کی وجہ سے شہرت ملی، تو کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس کی اصل عمر کیا ہوگی؟

حیران کن طور پر برینڈن مائیلز کی عمر 35 برس ہے اور دکھنے میں یہ کوئی 14 یا 15 سال کا لڑکا نظر آتا ہے۔

برینڈن کے مطابق جب وہ ائیر پورٹ جاتے ہیں تو اکثر سکیورٹی والے ان سے انکی عمر دریافت کرتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کوئی بچہ جارہا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں 15،17 یا 19 سے زیادہ کا نہیں ہوں گا۔

35 سالہ برینڈن نے بتایا کہ وہ 15 برس کی عمر سے ہی اپنی صحت کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں اور وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے آئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ 19 سال کی عمر سے چینی سے مکمل پرہیز کرتے رہے ہیں۔ ساتھ ہی برینڈن نے چہل قدمی کو بھی معمول بنایا ہوا ہے۔

man

real age