روہت شرما کے کندھے پر پراسرار اضافی ہاتھ کی حقیقت کیا ہے؟
انٹرنیٹ پر کچھ ایسی تصاویر نظروں سے گزرتی ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے آپ تھوڑا وقت لیتے ہیں، کیونکہ وہ ایک بار دیکھنے میں سمجھ نہیں آتیں۔
بالکل ویسے ہی ایک تصویر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی وائرل ہو رہی ہے جس میں گڑ بڑ موجود ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت نے پاکستان کے بجائے کن ممالک میں میچ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کر دی
اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا کیوںکہ انہوں نے دیکھا کہ روہت شرما کے کندھے پر تیسرا ہاتھ بھی موجود ہے مگر یہ نہیں معلوم کہ وہ ہے کس کا؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کے ساتھ سوامی وویکانند انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر یوگیش پٹیل موجود ہیں جنہوں نے روہت شرما کی تعلیم میں ایک اہم کردار ادا کیا اور انہیں اسکالرشپ کی بھی پیشکش کی۔
وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوگیش پٹیل کا ایک ہاتھ روہت شرما کے کندھے پر ہے، لیکن جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی وہ روہت کے دائیں کندھے پر رکھے گئے پُراسرار ہاتھ نے۔
مگر یہی تصویر یوگیش پٹیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما کے کندھے پر کوئی اضافی ہاتھ موجود نہیں۔
روہت شرما کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ تصویر پر اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.