Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ثانیہ مرزا کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

ثانیہ مرزا کی ہر پوسٹ انکی ہمت و حوصلے کا نشان بن رہی ہے۔
شائع 11 جولائ 2024 05:37pm

بھارتی ٹینس پلیئر اور کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا اپنی معنی خیز پوسٹ پر ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹ لیتی ہیں ، لیکن حال میں ہی کی جانے والی ایک پوسٹ انکی ہمت و حوصلے کا نشان بن رہی ہے۔

ایک جانب اداکارہ ثنا جاوید سے تیسری شادی کرنے پر جہاں شعیب ملک تنقید کی زد میں ہیں وہیں ثانیہ مرزا کا بطور سنگل پیرنٹ اپنی زندگی بیٹے کے نام کرنا مداحوں کو خوب بھارہا ہے۔

نوال سعید کے انکشافات پر شعیب ملک کیلئے ثنا جاوید کا بیان سامنے آگیا

طلاق کی تصدیق کے بعد ثانیہ مرزا کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے روحانی پہلو اجاگر کرکے مداحوں کو اہم پیغام دے دیا۔

اپنے پیغام میں ثانیہ مرزا نے لوگوں کے بجائے اللہ سے مدد مانگنے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ،’اللہ کے سامنے رونا انسان کے سامنے رونے سے اربوں گنا بہتر ہے۔‘

ثنا جاوید کے ’شعیب ملک‘ کیلئے تعریفی کلمات، پوسٹ وائرل

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی جن سے انکا ایک بیٹا ہے۔ جبکہ شعیب ملک اورثنا جاوید نے 20جنوری 2024 کو سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

Instagram

Sania Mirza