Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے آر رحمان نے مائیکل جیکسن سے ملاقات کیلئے کیا شرط رکھی؟

گلوکار نے مائیکل جیکسن کو ’’مہربان‘‘ قرار دیا
شائع 11 جولائ 2024 05:18pm
تصویر بذریعہ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ بھارتی میڈیا

بھارتی کے مشہور ترین گلوکار اے آر رحمان نے مائیکل جیکسن سے ملنے سے انکار کرنے کی اہم وجہ بتا دی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار اے آر رحمان نے ملائیشیا میں مینارا پی جی آر ایم میں میجسٹک انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ایک سیشن کے دوران اس حوالے سے انکشاف کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر فری ملائیشیا ٹوڈے کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اے آر رحمان نے 2009 کے واقعے سے متعلق بتایا کہ میں سال 2009 میں امریکی شہر لاس انجلس میں اپنے ایجنٹ کے ہمراہ موجود تھا۔ میرے ایجنٹ نے وہاں موجود دوسرے ایجنٹ سے ملاقات کرائی اور کہا کہ یہ میرا دوست ہے جو پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے انتظامات سنبھالتا ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا میں مائیکل جیکسن سے مل سکتا ہوں؟جس پر اس نے کہا ہاں ضرور۔

گلوکار نے بتایا کہ ایجنٹ نے مائیکل جیکسن کو ای میل بھیجی مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے۔

بیٹی کی شادی پر بزرگ باپ کا مائیکل جیکسن جاگ اٹھا

اے آر رحمان نے بتایا کہ پھر انہیں آسکر کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ اس کے بعد فورا انہیں ای میل موصول ہوئی کہ ’مائیکل جیکسن آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔‘ لیکن میں نے کہا نہیں، میں اب ان سے نہیں ملنا چاہتا۔ اگر میں آسکر جیتوں گا تو ہی میں ان سے ملاقات کروں گا۔

اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین تھا کہ میں آسکر جیتنے جا رہا ہوں اور میں نے آسکر اپنے نام بھی کرلیا۔

پھر اگلے روز اے آر رحمان پاپ آئیکون مائیکل جیکسن سے ملاقات کے لیے ان کے گھر گئے جس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ لاس اینجلس میں اپنے گھر میں تھے، میرے ڈرائیور نے مجھے جس وقت وہاں ڈراپ کیا اس وقت شام کے ساڑھے 6 بج رہے تھے۔

اے آر رحمان نے مائیکل جیکسن کو ’مہربان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات شاندار رہی، وہ بہت مہربان اور منکسر المزاج شخص تھا۔

singer

Michael Jackson

MeetUp

a r rehman