بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے پر شوکت یوسفزئی وزارت داخلہ پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے پر وزارت داخلہ پہنچ گئے۔
وزارت داخلہ کے حکام نے عدالتی حکم کے باوجود شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کردیا ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی بیمار ہے اس سے ملنے مانچسٹر جانا چاہتا ہوں، پی این آئی ایل سے میرا نام نکال دیا گیا ہے، ای سی ایل میں جس بنیاد پر میرا نام ڈالا گیا اس مقدمے میں ضمانت ہوچکی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مجھے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سے ملاقات کروں گا نہ اس کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ شوکت یوسفزئی نے بیرون ملک جانے سے روکنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، تین دن قبل ایف آئی اے نے نام ای سی ایل پر ہونے کے باعث انہیں برطانیہ جانے والے طیارے سے آف لوڈ کردیا تھا۔
Comments are closed on this story.