Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار جان ابراہم اولاد نہ ہونے اور اہلیہ سے متعلق کیا کہتے ہیں

جان ابراہم کی شادی 2014 میں سادگی سے ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2024 04:38pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ پریا
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ پریا

بالی وُڈ کے ستاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں کی توجہ بھی خوب سمیٹ لیتی ہے۔

ان دنوں بالی وُڈ اداکار جان ابراہم اہلیہ سے متعلق اپنے بیان پر سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہم کی جانب سے اہلیہ سے متعلق اپنی فلم ’دروشم‘ کی تشہیر کے موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے ہر موقع پر شوہر کا ساتھ دیا ہے۔

ابراہم کی جانب سے تقریب کے موقع پر اہلیہ کی تعریف بھی کی گئی تھی اور ساتھ ہی پریا سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

اگرچہ اداکار اپنی اہلیہ کے ہمراہ بالی وُڈ کی تقریبات میں کم ہی دکھائی دیتے ہیں تاہم اپنی نجی زندگی میں اہلیہ کے ہمراہ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

جان ابراہم اور اہلیہ کی جانب سے اننت امبانی کی قبل از شادی کی تقریبات میں شرکت کی گئی تھی، جبکہ اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصاویر پریا نے انسٹاگرام پر اپلوڈ کی تھیں۔

جان ابراہم اور ورون دھون کی فلم ڈشوم ریلیز

اس موقع پر اداکار نے سفید کرتا اور دھوتی پہنی تھی جبکہ اہلیہ نے سفید رنگ کا چمکیلا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

دوسری جانب شادی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اداکار کا کہنا تھا کہ فلحال والد بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سب کو نجی رکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوامی مقامات پر ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

جبکہ صحافیوں کے سوالات سے متعلق اداکار کا کہنا تھا کہ میں کسی دوسرے اداکار کے حوالےسے تبصرہ نہیں کر سکتا ہوں، میں صرف ہمارے بارے میں بات کر سکتا ہوں۔ جان ابراہم کا ماننا ہے کہ ان کے لیے ان کی زندگی اور پرائیوسی سب سے اہم ہے۔

واضح رہے اداکار اور پریا کی شادی 2014 میں سادگی سے انجام پائی تھی جہاں قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی تھی، جبکہ جان ابراہم کی اہلیہ پیشے سے انوسیٹمنٹ بینکر ہیں۔

Instagram

Parents

Bollywood actor

John Abraham

priya