آذربائیجان پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، آذری صدر
آذربائیجان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے الہام علیوف کا استقبال کیا۔ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی جبکہ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اسلام آباد کو باکو کی طرز پر خوبصورت بنانے کیلئےتکنیکی ٹیم پاکستان آرہی ہے۔
الہام علیوف کی آمد پر ان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ دونوں فریق دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر ”وسیع پیمانے پر بات چیت“ کریں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔
”آذری صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔“
آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کا شکرپڑیاں آمد
آذربائیجان کے صدرالہام علیوف شکرپڑیاں پہنچے جہاں انھوں نے قومی یادگارپرحاضری دی ،پھول رکھے اورفاتحہ خوانی بھی کی۔
آذربائیجان کےصدرکی پاک فوج کےدستےنےآذربائیجان کےصدرکوسلامی پیش کی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی وزیراعظم ہاؤس آمد
آذربائیجان کےصدر الہام علیوف کی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہبازشریف نےصدرآذربائیجان کا استقبال کیا۔
صدرالہام علیوف کوپاک افواج کےچاقوجوبنددستےنےگارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا ۔
صدرالہام علیوف کا کابینہ اراکین سےتعارف کروایا گیا، صدرآذربائیجان نےاراکین کابینہ سےمصافحہ کیا۔
مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی وزیراعظم شہباز شریف اورآذربائیجان کے صدرالہام علیوف تقریب میں موجود تھے ۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قونصلر امورسےمتعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آزربائیجان کے نائب وزیرخارجہ نے دستخط کیے۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ترجیح تجارت، سرکاری املاک کی نجکاری سے متعلق تعاون کی مفاہمتی یادداشت، پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت قانون وانصاف ، معدنیات اور ارضیات کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، آئندہ 5 سال کیلئےپاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ثقافتی تبادلےکے پروگرامز، انفارمیشن اور کمیونکیشن ٹیکنالوجی کےشعبےمیں تعاون، اور پاکستان ٹیلی ویژن اور آذربائیجان کے ٹی وی اور ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔
اس موقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آج کی بات چیت باہمی اعتماد اور احترام پرمبنی تھی جس میں دونوں ملکوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 2 ارب ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی حجم 100 ملین ڈالر ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم ہماری قریبی دوستی کا عکاس نہیں، ہمیں باہمی تجارتی حجم میں اضافہ کرر ہے ہیں ۔
انھو ں نے کہا کہ آذربائیجان کا کشمیر کے بارے میں اصولی موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں، آذربائیجان،ترکی اورمشرق وسطیٰ نے ہمیشہ ہمارے موقف کا ساتھ دیا، 2017 میں آپ کے دورہ پاکستان کی سنہری یادیں وابستہ ہیں۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اسلام آباد کو باکو کی طرز پر خوبصورت بنانے کیلئےتکنیکی ٹیم پاکستان آرہی ہے ۔
جبکہ ذربائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورآذربائیجان کی دوستی مضبوط ہے اور پاکستان نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کو تجارت کو فروغ دینا چاہئے اور ہم اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہربنانا چاہتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقدہ پاکستان- ترکی- آذربائیجان سہ فریقی سربراہی اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز نے پاکستان- ترکی- آذربائیجان اقتصادی اور تجارتی مضبوط بنانے کے لیے سہ فریقی ادارہ جاتی میکانزم بشمول اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان مذکورہ دونوں ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ ”گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام اور حمایت“ پر مبنی ہیں۔
Comments are closed on this story.