Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوڑے اور گاڑی کے بجائے دلہا بلڈوزر میں بارات لے آیا

شادی کے موقع پر دلہے میاں نے بلڈوزر کو بھی پھولوں سے سجوایا تھا
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2024 01:45pm
تصویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب

بھارت میں حیرت انگیز واقعات رونما نہ ہوں ایسا کیسے ممکن ہے، حالیہ میں بھارتی میڈیا پر ایک شادی کی تقریب نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور میں دلہے میاں نے کچھ ایسا کیا ہے، جو کہ سب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ رہا ہے۔

شادی کی تقریب کو منفرد بنانے والے دلہے نے بارات لانے کے لیے نہ گھوڑی کا انتخاب کیا اور نہ ہی گاڑی کو منتخب کیا بلکہ بلڈوزر کو لے آئے۔

گورکھ پور کی تحصیل کاجنی کے رہائشی کرشنا ورما کی جانب سے بارات لانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا اور ساتھ ہی خاتون اور بچے کو بھی بلڈوز کے اگلے حصے پر بٹھا دیا، تاہم دلہن نظر نہیں آئیں۔

دنیا کی امیر ترین شادی، جس کا ریکارڈ مکیش امبانی بھی نہ توڑ سکے

بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا وزیر اعلیٰ یوگی آدتیاناتھ کے مداح ہیں، اور اسی لیے بلڈوز کو بطور شادی کی گاڑی استعمال کیا۔ خوشی کے اس موقع پر دلہے میاں نے بلڈوزر کو سجایا ہوا تھا۔

دوسری جانب بلڈوزر کی اس بارات کو دیکھ کر شہری اور مہمان بھی خوب محظوظ ہو رہے تھے۔

اس دلچسپ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے، جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے بھی جوڑ رہے ہیں اور اسے امبانی خاندان کی شادی سے بھی زیادہ منفرد تصور کر رہے ہیں۔

Viral Video

Wedding

Groom

Bride

Bulldozer