Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق بھارتی فوجی افسر کی اہلیہ نے سوتیلے بیٹے پر زیادتی کا الزام لگا دیا

خاتون کی جانب سے اپنے ہی شوہر کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے
شائع 11 جولائ 2024 11:50am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

بھارتی فوج پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے علاوہ باقی تمام تنازعات کی زد میں رہتی ہے، حال ہی میں بھارتی فوجی افسر کی اہلیہ نے سوتیلے بیٹے پر زیادتی کا الزام عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ان کے شوہر کے بیٹے اور اس کے ساتھیوں نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو سوتیلے بیٹے نے مقبوضہ کشمیر میں رہائش گاہ پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ خاتون کو زیادتی کے حوالے سے پولیس سے رابطہ نہ کرنے کی دھمکی بھی دی جاتی رہی۔

خاتون کے مطابق بھارتی ائیر فورس کے سابق افسر، ان کی فیملی انہیں جہیز نہ لانے پر ہراساں کرتی تھی، سابق فوجی کی اہلیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گھر میں قید رکھا جاتا تھا، جبکہ اس بات پر چھوڑا گیا کہ وہ اس حوالے سے پولیس کو شکایت نہیں کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون یتیم ہیں جنہوں نے دوسری شادی بھارتی ائیر فورس کے سابق افسر سے کی تھی۔

بھارتی فوجی کو خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کرنا مہنگی پڑ گئی

جبکہ خاتون کا پولیس شکایت میں کہنا تھا کہ انہیں کئی سال تک ہراساں کیا جاتا رہا ہے، 11 سے 14 اپریل تک انہیں کمرے میں بند کر کے رکھا گیا تھا۔

خاتون کے مطابق ان کے شوہر کے بیٹے نے ان کا موبائل فون بھی چھین لیا تھا، بعدازاں خاتون کو سوتیلے بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اترپردیش کے اندرا نگر میں خاتون نے شکایت درج کرائی تھی، جس پر پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر پولیس ابھیجت شنکر کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Indian Army

Rape

step mother

step son