Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا، پائلٹ کی عقلمندی کام آ گئی

امریکی پرواز میں 180 مسافر سوار تھے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے
شائع 11 جولائ 2024 11:18am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب

ہوائی جہاز کے سفر کے دوران ایسے کئی واقعات رونما ہو جاتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ایسے ہی مسافر طیارے سے متعلق خبر سامنے آئی ہے، جو کہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی پرواز کی جانب سے ٹامپا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔

امریکی پرواز کا دوران لینڈنگ ٹائر پھٹ گیا تھا، جس پر ہوائی جہاز کے ٹائر کے حصے سے شعلے نکلتے بھی ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

رن وے پر ملازم ہوائی جہاز کے پہیے کے نیچے آکر ہمیشہ کے لیے معزور ہو گیا

بدھ کے روز امریکی پرواز 174 مسافروں کو لیے امریکی شہر ٹامپا سے فینکس جا رہی تھی، تاہم ٹائر میں خرابی کے باعث پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی تھی، جبکہ اس کی تصدیق ائیرپورٹ ترجمان سی جے جانسن کی جانب سے بھی کی گئی ہئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ پرواز کا دایاں ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد چنگاریاں بھی نکل رہی تھیں، تاہم پائلٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث طیارہ حادثے سے بچ گیا۔

ترجمان امریکی ائیرلائنز کے مطابق 6 کریو ممبر سمیت 180 مسافروں کو متبادل ائیرلائن کے ذریعے منزل تک پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے۔

Viral Video

emergency landing

american airways

Tire