لندن میں تیر کمان سے بی بی سی کے کمنٹیٹر کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کا قتل
لندن کے مضافات میں تیر کمان سے مسلح شخص نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے کمنٹیٹر کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو قتل کردیا جس کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر قاتل کی تلاش شروع کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق قتل کی واردات لندن سے باہر ایک قصبے میں ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ لندن سے 20 میل شمال مغرب میں واقع بی بی سی کے کمٹیٹر بوشے کے گھر میں 25، 28 اور 61 سال کی عمر کی تین خواتین کو شدید زخمی حالت میں پایا لیکن وہ کچھ دیر بعد ہی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
بی بی سی کے مطابق پولیس کو قتل کی واردات میں مطلوب مشتبہ ملزم کائل کلفورڈ کی تلاش ہے، پولیس نے ملزم کو خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا ہے اور عوام کو خبردار کیا وہ 26 سالہ نوجوان کے قریب نہ جائیں،مشتبہ شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شمالی لندن یا بوشے کے آس پاس ہے۔
چیف سپرنٹنڈنٹ جون سمپسن نے اس واقعے کو ”خوفناک“ قرار دیتے ہوئے نامہ نگاروں کو تیر کمان اور ممکنہ طور پر دوسرے ہتھیاروں کے ملوث ہونے کے بارے میں بتایا۔
ناروے: تیر کمان سے مسلح شخص کا حملہ، کئی افراد قتل، متعدد زخمی
سمپسن نے کہا، یہ ایک ایک ٹارگٹڈ واقعہ ہے، ہنٹ کے دوستوں اور ساتھیوں نے اس خبر پر صدمے کا اظہار کیا۔
Comments are closed on this story.