Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

خاتون کے بالوں سے ’آئیفل ٹاور‘ بنا ڈالا، سوشل میڈیا صارفین حیران

خاتون ہئیر اسٹائلسٹ کی جانب سے خاتون کے بالوں پر لوہے کی وائر بھی لگائی گئی ہیں
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2024 05:25pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر اب صارفین کی جانب سے اپنے ہنر کو دلچسپ انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، ایسا ہی ایک ہنر خاتون ہئیر اسٹائلسٹ نے دکھایا ہے، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

ایکس پر ایک صارفہ کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں خاتون ہئیر اسٹائلسٹ کو خاتون کے بالوں کے ساتھ منفرد ڈیزائن بناتے دیکھا گیا۔

چاندی کے رنگ والے لمبے بالوں کو جو کہ ’پونی ٹیل‘ اسٹائل میں موجود تھے، انہیں ایک ایسا انداز دیا، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے خاتون ہئیر اسٹائلسٹ نے بالوں کو الجھایا اور پھر ان کی لٹھیں بنا لیں۔

جس کے بعد خاتون کے بالوں پر ایک لوہے کی پلیٹ رکھی، جس پر بال بھی الجھائے گئے تھے۔

جبکہ بالوں کو لوہے کی وائر سے سیدھا کیا گیا، جس کے بعد فرانس کے معروف ’آئفل ٹاور‘ کا ڈیزائن باآسانی بننا ممکن ہوا۔

چہرے کے حساب سے کونسا ہئیر اسٹائل آپ کیلئے بہترین ہے؟ جانئے

ویڈیو پر صارفہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے بعد برج خلیفہ ہی رہ گیا ہے۔ جبکہ ایک اور صارفہ نے دکھی انداز میں لکھا کہ میں اپنے بالوں کو ایک گھنٹے سے زیادہ ’پونی ٹیل‘ انداز میں نہیں باندھ سکتی ہوں، اگر میں زیادہ دیر تک ایسے کروں تو میرے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔

جبکہ صارف نے دلچسپ سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’اور اگر بارش ہوجائے تو؟‘

Instagram

PARIS

hairstyle

Eiffel Tower