Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورکنگ وومن کے لیے یہ آسان طریقے بچوں کے ہوم ورک کرانے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں

یہ طریقے آپ کو بچے کے نزدیک کرنے میں بھی کام آئیں گے
شائع 11 جولائ 2024 10:21am

ایک ورکنگ وومن کے لیے گھر اور دفتر کی دہری ذمہ داریاں نبھانا آسان نہیں ہے۔ ایسی صورت میں وہ بچوں کے اسکول ہوم ورک مکمل کروانے کا وقت نہیں نکال پاتی ہے۔ جو والدین کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیتا ہے۔

بعض خواتین اس کاحل بچوں کو ٹیوشن لگوانے کی صورت میں نکالتی ہیں ، لیکن ہر خاتون یہ اضافی بوجھ برداشت نہیں کرسکتی ہے۔ایسی صورت میں ایک ملازمت پیشہ خاتون کو کیا کرنا چاہیے۔

ہمارے پاس ایسی تجاویز موجود ہیں، جس پر عمل کر کے آپ اپنے اس مسئلے کا آسان حل نکال سکتی ہیں۔

بچوں کے پوچھے گئےسوال کا جواب ضروردیں

بچے کے قد اور وزن میں اضافے کے لئے معاون غذائیں

آپ خواہ کتنی ہی مصروف کیوں نہ ہو، اگر بچہ آپ سے کوئی سوال پوچھے تو اسے نظر انداز کرنے یا ٹالنے کی بجائے فوار اس کا جواب دیں۔ اس طرح بچے کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا اور اس کے لیے سبق کا سمجھنا بھی آسان ہو جائے گا۔ جو اسے ہوم ورک کو جلد مکمل کرنے میں مدد دے گا۔

بچوں کے امتحانات اور ٹیسٹ کی پیشگی تیاری کروائیں

اگر بچے کے امتحانات یا ٹیسٹ نزدیک ہوں تو ان کی پہلے سے تیاری کرانا شروع کردیں۔ پیشگی منصوبہ بندی کر لیں، کہ کسی مضمون کو کب اور کتنا وقت دینا ہے ۔ اسطرح آُ پ اور آپ کا بچہ وقت پر ہونے والی پریشانی سے بچ جائیں گے، جو آپ دونوں کے ذہنی سکون کا باعث بن سکتا ہے۔

ہوم ورک مکمل کروانے کی ایک جگہ مختص کر لیں

بچے کے پڑھائی کے اوقات اور پڑھنے کی جگہ دونوں کو مقررکرلیں۔اس طرح بچہ وقت پر پڑھنا سیکھ جائے گا اور آپ بھی اسکے لیے وقت نکال پائیں گی۔

بچے کو اپنا ہوم ورک خود کرنے کے لیے کہیں

بچے کو اپنا ہوم ورک خود کرنے کے لیے تیار کریں۔اس سے آپ کو ہر وقت اس کے پاس بیٹھنا نہیں پڑے گا۔ اور بچہ آپ سے زیادہ خود پر انحصار کرے گا۔ بچے کو سمجھائیں کہ اگر اس نے اپنا ہوم ورک جلد مکمل کر لیا تو آپ مل بیٹھ کر اپنا وقت ایک ساتھ گذاریں گے یا کوئی اچھا سا گیم کھیلیں گے ۔ یہ تراکیب بچے کو جلد ہوم ورک مکمل کرنے پر آمادہ کریں گی اور بچےکی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

بچے کے ساتھ زیادہ ٹائم گذارنا

جو ورکنگ وومن اپنے بچوں کا ہوم ورک خود مکمل کرواتی ہیں، انہیں اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گذارنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس طرح وہ بچے کے مشاغل اور فطرت کو جان سکیں گی۔ اس کے علاوہ بچے کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس سے دیگر معاملات اور رحجانات کو بھی شیئر کر سکیں گی۔

Women

children

Parents

lifestyle