Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسافر کی پتلون سے 100 سانپ برآمد ہونے پر حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے، ویڈیو وائرل

کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی تلاشی لی جا رہی تھی
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2024 05:25pm
تصویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب

ہوائی جہاز کے سفر کے دوران کئی ایسی خبریں سامنے آتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیتی ہیں۔

حال ہی میں چینی کسٹمز کی جانب سے ایک ایسے مسافر کو حراست میں لیا گیا ہے، جو کہ اپنی پتلون میں زندہ سانپ لے کر جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ اور چینی شہر شانژین کے کسٹم حکام کی جانب سے کاروائی کی گئی ہے، جس میں مسافر کی پتلون سے 100 سے زائد سانپ نکلے ہیں۔

منگل کے روز چینی کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ مسافر کی تلاشی پر انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنی پتلون میں بیگ چپکائے ہوئے تھے، جو کہ ٹیپ سے سیل تھے۔ بیگ کھولنے پر اندر سانپوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

دو سر والے نایاب سانپ نے چڑیا گھر کے مالک کو ڈس لیا

ذرائع کے مطابق ان بیگز میں مختلف رنگ اور سائز کے چھوٹے سانپ موجود تھے، ان سانپوں میں ملک، کارن، سانپ کی قسمیں شامل تھیں، جو کہ غیر مقامی نسلوں میں شمار کی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سانپوں کی تعداد 104 کے قریب تھی جنہیں مقامی حکام کی جانب سے چڑیا گھر منتقل کیا جا سکتا ہے، دوسری جانب ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق جو کوئی بھی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا، اسے سخت قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا۔

china

Snake

trouser