Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج مزید بارش کی پیشگوئی

بارش کن کن شہروں میں ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا
شائع 11 جولائ 2024 09:20am

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 16 جولائی تک تیز بارش کا امکان

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام یارات میں بارکھان، موسی خیل، ژوب، لورالائی، کوہلو، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم رات میں مٹھی، اسلام کوٹ، عمر کوٹ، تھر پارکر، بدین اور صوبہ کے دیگر ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بونداباندی ہو سکتی ہے۔

کراچی : مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب، حادثات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش، مزید کن علاقوں میں امکان ہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوئی جبکہ بنوں میں مکان کی دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

Met Office

Rain

monsoon rains

rainy weather

Punjab rain

Rain prediction

moon soon rain