Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی این این کا اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا منصوبہ، 100 ملازمتوں میں کمی کا اعلان

ہم مستقبل میں ایک ایک ارب ڈالرسے زائد ڈیجیٹل کاروبار بنانے جارہے ہیں، سی ای او مارک تھامسن
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2024 11:12am

خبر رساں ادارے ’سی این این‘ نے اپنے ڈیجیٹل کاروبار کو تقویت دینے کے منصوبے کے تحت تقریباً 100 ملازمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

سی این این ورلڈ وائیڈ کے سی ای او مارک تھامسن نے میمو میں عملے کو بتایا کہ سی این این اپنی نیوز گیدرنگ اور ڈیجیٹل نیوز ٹیموں کو ضم کرے گا، ویڈیو آپریشنز میں سرمایہ کاری کرے گا اور پے فی ویو نیوز پروڈکٹس لانچ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم مستقبل میں ایک ایک ارب ڈالرسے زائد ڈیجیٹل کاروبار بنانے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیویار ٹائمز اور بی بی سی کے سابق ایگزیکٹیو نے گزشتہ برس اکتوبر میں سی این این کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا۔

واضح رہے کہ سی این این نیٹ ورک کے امور کو ہموار کرنے اور ٹی وی ناظرین کی گرتی ہوئی تعداد کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

سی این این TV فیوچر لیب بنائے گا، جو میکس اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور ڈیجیٹل چینلز کے لیے مواد تیار کرے گا۔ علاوہ ازیں غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز نے CNN کے ادارتی ورک فلو میں کئی تبدیلیوں کی بھی تفصیل دی، جس میں مرکزی منصوبہ بندی اور پچنگ کا عمل اور کہانی کے شروع سے اشاعت یا نشر ہونے تک کے تمام پہلوؤں کو چلانے کے لیے ایک نیا ”اسٹوری مینیجر“ کا کردار شامل ہے۔

CNN

Jobs 2024