Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیدرلینڈز کو شکست دے کر انگلینڈ یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم نے نیدرلینڈز کو 1-2 سے شکست دی
شائع 11 جولائ 2024 08:57am

یوروکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیڈرلینڈز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جرمنی میں کھیلے گئے یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا۔

نیدرلینڈز نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کرکے انگلینڈ کے خلاف برتری حاصل کی، نیدرلینڈز کی جانب سے زاوی سائمنز نے گول اسکور کیا۔

انگلینڈ کے خلاف نیدرلینڈز کی برتری زیادہ دیر نہیں رہی، انگلش ٹیم کے کھلاڑی ہیری کین نے میچ کے 18 ویں منٹ میں پینلٹی پر شاندار گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کا اسکور ایک ایک رہا، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اٹیک کیا لیکن میچ کے 90 ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی اولی ویٹکنز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلادی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی۔

یوں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یورو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اسپین کے درمیان برلن میں کھیلا جائے گا۔

semi final

FootBall

euro cup

england vs natherlands